"کچھ وزراءذاتی مفاد کو حکومتی مفاد پر ترجیح دیتے ہیں، حکومت۔۔۔"  وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان وفاقی وزراءپر برہم

"کچھ وزراءذاتی مفاد کو حکومتی مفاد پر ترجیح دیتے ہیں، حکومت۔۔۔"  وفاقی ...

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ٹیم ورک کے بجائے ذات کے لیے کام کرنے والوں کی میری ٹیم میں کوئی جگہ نہیں ہوگی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان وفاقی وزراءپر برہم ہوگئے اور کہا کہ کچھ وزراءذاتی مفاد کو حکومتی مفاد پر ترجیح دیتے ہیں، حکومت سب کی ہے، حکومتی مفاد ہی سب کا مفاد ہونا چاہیئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی اونرشپ لیے بغیر ہم کامیاب نہیں ہو سکیں گے، ٹیم ورک کے بجائے ذات کے لیے کام کرنے والوں کی میری ٹیم میں کوئی جگہ نہیں ہوگی، پہلے بھی کہہ چکا ہوں اپنے لیے کھیلنے کے بجائے ٹیم کے لیے کھیلیں، بڑا کھلاڑی وہی بنتا ہے جو ٹیم کے لیے کھیلے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -