سپریم کورٹ رجسٹری کے سامنے شہری کے الیکڑک کا احوال بتاتے ہوئے رو پڑا

سپریم کورٹ رجسٹری کے سامنے شہری کے الیکڑک کا احوال بتاتے ہوئے رو پڑا
سپریم کورٹ رجسٹری کے سامنے شہری کے الیکڑک کا احوال بتاتے ہوئے رو پڑا

  

کراچی(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ رجسٹری کے سامنے شہری کے الیکڑک کا احوال بتاتے ہوئے رو پڑا اورکہا کہ کے الیکٹرک والے کہتے ہیں خود کو بیچو لیکن بل بھرو۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے سامنے شہری محمد سلمان پہنچا اورکے الیکٹرک کا احوال بتاتے ہوئے دہائیاں دینے لگا۔شہری نے کہا کہ حادثے کے باعث 5 ماہ گھرمیں بستر پر تھا، لاک ڈاو¿ن میں بل نہیں بھر سکا، وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ گھر کی بجلی نہیں کٹے گی، لاک ڈاو¿ن کھلا توبل لے کرپہنچا تو جواب ملا کہ کچھ بھی کرو، خود کوبیچو لیکن بل بھرو۔

شہری نے بتایا کہ اس نے کے الیکٹرک کے دفترمیں بل میں کچھ رعایت کرنے کی درخواست کی جس پرانہوں نے کہا کہ خودکشی کرو لیکن بل بھرو۔شہری نے کہا کہ سپریم کورٹ سے آس ہے اس لیے آیا ہوں، مجھے بل بھرنا ہے لیکن کچھ ایسا ہوجائے کہ بل آسانی سے بھردوں۔ ہمارے ادارے عوام سے ایسا برتاو¿کررہے ہیں جوٹھیک نہیں، ہمیں ریلیف دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -