کورنگی روڈ پر تجاوزات اور ہیوی ٹریفک کیخلاف درخواست پر کمشنرکراچی،کے ایم سی ،ڈی ایچ اے و دیگر کونوٹس جاری

کورنگی روڈ پر تجاوزات اور ہیوی ٹریفک کیخلاف درخواست پر کمشنرکراچی،کے ایم سی ...
کورنگی روڈ پر تجاوزات اور ہیوی ٹریفک کیخلاف درخواست پر کمشنرکراچی،کے ایم سی ،ڈی ایچ اے و دیگر کونوٹس جاری

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے کورنگی روڈ پر تجاوزات اور ہیوی ٹریفک کیخلاف درخواست پر کمشنرکراچی،کے ایم سی ،ڈی ایچ اے و دیگر کونوٹس جاری کردیئے ۔چیف جسٹس نے کہاکہ سپریم کورٹ اورسندھ ہائیکورٹ کے حکم پر عملدرآمد کیاجائے۔

درخواست گزار خاتون نے کہا کہ ڈی ایچ اے میں کورنگی روڈ پر تجاوزات قائم ہیں ،اونچی اونچی عمارتیں بن رہی ہیں ہیوی ٹریفک دن کے اوقات میں چلتی ہے ،اس روڈ پر بہت ہیوی ٹریفک ہے سکون سے رہ نہیں سکتے ۔

چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ یہ اہم مسئلہ ہے اس روڈ پر اتنی ہیوی ٹریفک کیوں چل رہی ہے ،کمشنر صاحب آپ نے ہیوی ٹریفک کو دن کے وقت کیسے اجازت دے دی ۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ بندہ رات میں سورہاہوتویہ ہارن دیتے ہیں ،بندہ سوتے ہوئے اٹھ جائے اتنازوردارہارن ہوتا ہے ،اس روڈ سے ٹریفک ختم کرکے متبادل روڈ دیا جائے ۔

کمشنرکراچی نے کہاکہ کورونا کی وجہ سے سب بند کیاہواتھااس وجہ سے اس روڈ پر اجازت دی تھی ،اب ہیوی ٹریفک کوناردرن بائی پاس پر منتقل کردیاگیا ہے ۔

چیف جسٹس نے کہاکہ سپریم کورٹ اورسندھ ہائیکورٹ کے حکم پر عملدرآمد کیاجائے ،عدالت نے کمشنرکراچی،کے ایم سی ،ڈی ایچ اے و دیگر کونوٹس جاری کردیئے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -