ہمارافرض ہے ایک مضبوط اورخوشحال پاکستان آئندہ نسل کیلئے چھوڑ کر جائیں ،شبلی فراز

ہمارافرض ہے ایک مضبوط اورخوشحال پاکستان آئندہ نسل کیلئے چھوڑ کر جائیں ،شبلی ...
ہمارافرض ہے ایک مضبوط اورخوشحال پاکستان آئندہ نسل کیلئے چھوڑ کر جائیں ،شبلی فراز

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ قائداعظم نے جس خواب کو حقیقت میں بدلا اس کا تصور آج عیاں ہے ،ہمارافرض ہے ایک مضبوط اورخوشحال پاکستان آئندہ نسل کیلئے چھوڑ کر جائیں ،پاکستان کو ہر طرح کی بدعنوانی سے پاک کریں گے ۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرناچاہئے ،مشکلات کے باوجود قائداعظم کی قیادت میں برصغیر نے کامیابی حاصل کی ،قائداعظم نے جس خواب کو حقیقت میں بدلااس کا تصور آج عیاں ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ بھارت نے 5 اگست2019 کو مقبوضہ کشمیر کو ایک جیل میں بدل دیا،ہمارافرض ہے ایک مضبوط خوشحال پاکستان آئندہ نسل کیلئے چھوڑ کر جائیں ،پاکستان کو کرپشن سے پاک کرکے جائیں گے ۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ ماضی کی غلطیوں کو ترک کرکے خود کو عالمی سطح پر منوائیں ،ہم ایک زندہ اورباوقار قوم ہیں ،آئیں آج یوم آزادی پر عہد کریں کہ اپنا فرض نبھائیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ ملک کو جتنے بھی درپیش ہیں اس کی وجہ ماضی کی غلط پالیسیاں ہیں ،ہماری حکومت احتساب کے عمل کو جاری رکھے گی ، پاکستان کو ہر طرح کی بدعنوانی سے پاک کریں گے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -