آصف زرداری کی مشکلات میں اضافہ،نیب راولپنڈی کا پارک لین کیس میں ضمنی ریفرنس فائل کرنے کافیصلہ

آصف زرداری کی مشکلات میں اضافہ،نیب راولپنڈی کا پارک لین کیس میں ضمنی ریفرنس ...
آصف زرداری کی مشکلات میں اضافہ،نیب راولپنڈی کا پارک لین کیس میں ضمنی ریفرنس فائل کرنے کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب راولپنڈی نے پارک لین کیس میں ضمنی ریفرنس فائل کرنے کافیصلہ کیاہے۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ سابق صدر آصف زرداری کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا،نیب راولپنڈی نے آصف زرداری کیخلاف پارک لین کیس میں ضمنی ریفرنس فائل کرنے کافیصلہ کیاہے ،ذرائع کاکہناہے کہ ضمنی ریفرنس میں کرپشن کی رقم ڈیڑھ ارب سے بڑھ کر 4 ارب ہو گئی ،ضمنی ریفرنس میں وعدہ معاف گواہان کی تعدادبھی بڑھ گئی ۔
گواہ نے نیب میں بیان میں کہاہے کہ تمام معاملات پارک لین کی انتظامیہ کے کہنے پر کرتارہا،ذرائع کاکہنا ہے کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو پارک لین میں 25 ،25فیصد کے شراکت دار ہیں۔