اہلخانہ کا شادی سے انکار، لڑکی سے ملنے آئے نوجوان نے گولیاں برسا دیں اور پھر۔۔۔ گوجرانوالہ سے افسوسناک خبرآگئی
گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) گوجرانوالہ میں شادی سے انکار پر نوجوان نے لڑکی کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا اور خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چیمہ کالونی میں پیش آیا جہاں نوجوان کی فائرنگ سے لڑکی کو چار گولیاں لگیں جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اہل خانہ اور پڑوسیوں کے بیانات کے مطابق گھر والوں کے راضی نہ ہونے پر لڑکی نے قدیر نامی نوجوان سے شادی سے انکار کر دیا تھا جس پر دلبرداشتہ تھا اور ملنے کے بہانے آیا، اس موقع پر قدیر نے لڑکی پر فائرنگ کردی اور بعد میں خود کوبھی گولی مار لی۔