رکشہ ڈرائیور کے راستہ نہ دینے پر مشتعل افراد کی فائرنگ، 12 افراد زخمی

رکشہ ڈرائیور کے راستہ نہ دینے پر مشتعل افراد کی فائرنگ، 12 افراد زخمی
رکشہ ڈرائیور کے راستہ نہ دینے پر مشتعل افراد کی فائرنگ، 12 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منڈی بہاﺅالدین (ویب ڈیسک) منڈی بہاؤالدین میں معمولی تلخ کلامی پر مشتعل افراد کی فائرنگ سے 12 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق منڈی بہاؤالدین کے علاقہ چک نمبر 20 میں رکشہ ڈرائیور کے راستہ نہ دینے پر معمولی تلخ کلامی کے بعد مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آکر 12 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈی پی او منڈی بہاؤالدین نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔