نوازشریف کے پلیٹ لیٹس دراصل کونسا کیمیکل استعمال ہونے سے گرے؟ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

نوازشریف کے پلیٹ لیٹس دراصل کونسا کیمیکل استعمال ہونے سے گرے؟ وزیراعظم کے ...
نوازشریف کے پلیٹ لیٹس دراصل کونسا کیمیکل استعمال ہونے سے گرے؟ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے نواز شریف کے پلیٹ لیٹس گرنے کی وجہ بتا دی۔
آج نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز گل کا کہنا ہے کہ بلڈ سیمپل میں کلوٹنگ روکنے کے لیے کیمیکل ای ٹی ڈی اے استعمال ہوتا ہے۔ ای ٹی ڈی اے کی مقدار بلڈ سے زیادہ ہو تو رپورٹ میں پلیٹ لیٹس گرجاتے ہیں۔
نواز شریف کے سیمپل میں ای ٹی ڈی اے کی تعداد بڑھائی گئی جس سے پلیٹ لیٹس گر گئے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے کسی لیب سے مل کر یہ کھیل کھیلا، ای ٹی ڈی اے بڑھا دیا گیا۔ بلڈ کا سیمپل کم کیا گیا، رپورٹ میں بلڈ سیلز اتنے کم آئے کہ ہمارے ڈاکٹرز کو بھی لگا نواز شریف کی زندگی خطرے میں ہے۔
شہباز گل کے مطابق جھوٹی رپورٹ وزیراعظم نے دیکھی تو انسانی ہمدردی پر نواز شریف کو علاج کے لیے جانے کی اجازت دی۔انہوں نے کہا کہ اب یہ تو پتا چل گیا نواز شریف جھوٹ بول کر باہر گئے۔
نواز شریف کو جھوٹ بول کر باہر بھاگنے میں مدد کرنے والوں کا احتساب ہوگا، حکومت پنجاب ای ٹی ڈی اے کے معاملے کی تحقیقات کریگی۔