شریف فیملی کامنصوبہ ہوتا تو پشاور بی آر ٹی کی لاگت بہت اوپرجاتی ،شہبازگل 

شریف فیملی کامنصوبہ ہوتا تو پشاور بی آر ٹی کی لاگت بہت اوپرجاتی ،شہبازگل 
شریف فیملی کامنصوبہ ہوتا تو پشاور بی آر ٹی کی لاگت بہت اوپرجاتی ،شہبازگل 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہاہے کہ پنجاب میں میٹروبس سبسڈی ماڈل پر تعمیر کی گئی ، پشاور میٹرو کی تعمیر میں تمام چیزیں سوچ کرکی گئیں ،یہ شریف فیملی کامنصوبہ ہوتا تو پشاور بی آر ٹی کی لاگت بہت اوپرجاتی ۔

معاون خصوصی شہباز گل نے کہاہے کہ چھوٹے صوبو ں کا بھی بڑے منصوبوں پر حق ہے ،پشاور بی آر ٹی میں 13 کلومیٹرزیرزمین ہے،بی آر ٹی پشاور کا میٹرولاہور سے موازانہ نہ کیاگیا،انہوں نے کہاکہ شریف فیملی کامنصوبہ ہوتا تو پشاور بی آر ٹی کی لاگت بہت اوپرجاتی ،پشاوربی آرٹی سے متعلق بدگمانی پھیلائی گئی۔

شہباز گل نے کہاکہ پشاور کے ٹرانسپورٹرز کی بسیں خریدکردوسری علاقوں میں دی گئی ،پشاور کے ٹرانسپورٹرز کو وظیفہ بھی دیا جارہا ہے ،پشاور بی آر ٹی میں کوئی چھپی ہوئی بات نہیں ہے،انہوں نے کہاکہ ہم کسی کے پیچھے نہیں چھپیں گے ،حقیقت کو جھٹلانا ہے تو پھر آپ لاعلاج ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -