چیف کورٹ کا گلگت بلتستان الیکشن تین ماہ کے اندر کروانے کا حکم 

چیف کورٹ کا گلگت بلتستان الیکشن تین ماہ کے اندر کروانے کا حکم 

  

گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف کورٹ نے گلگت بلتستان الیکشن تین ماہ کے اندر کروانے کا حکم جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق چیف کورٹ کے چیف جسٹس ملک حق نواز اور علی بیگ پر مشتمل بینچ نے ایک ہفتہ قبل سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ، چیف کورٹ گلگت بلتستان نے جی بی الیکشن سے متعلق تین درخواستوں پر فیصلہ سنا دیاہے ۔ فیصلے میں چیف کورٹ نے جی بی لیکشن تین ماہ کے اندر کروانے کا حکم دے دیا ہے ۔

 خیال رہے کہ 23 جون کی رات گلگت بلتستان اسمبلی اپنی 5 سالہ مدت پوری کرکے تحلیل ہوگئی تھی جس کے بعد وزیراعظم پاکستان اور گلگت بلتستان (جی بی) کونسل کے چیئرمین عمران خان نے میر افضل کو گلگت بلتستان کا نگراں وزیراعلیٰ مقرر کیا تھا۔

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے 24 جون 2020 کو گلگت بلتستان کی سابقہ صوبائی حکومت کی 5 سالہ حکومت کی مدت ختم ہونے کے چند روز بعد ہی نئے انتخابات کا شیڈول جاری کرتے ہوئے پولنگ کے لیے 18 اگست 2020 کی تاریخ بھی مقرر کی تھی  تاہم بعد ازاں الیکشن ملتوی کردیے گئے۔

مزید :

قومی -