دشمن کی جانب سے اسلحے کے ذخائر اکٹھا کرنے سے کبھی مرعوب نہیں ہوں گے ،پاک فضائیہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ،ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان 

دشمن کی جانب سے اسلحے کے ذخائر اکٹھا کرنے سے کبھی مرعوب نہیں ہوں گے ،پاک ...
دشمن کی جانب سے اسلحے کے ذخائر اکٹھا کرنے سے کبھی مرعوب نہیں ہوں گے ،پاک فضائیہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ،ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے کہاہے کہ پاک فضائیہ کا ہرفرد ہمارے بہادر سپوتوں کی وراثت کا امین ہے،دشمن کی جانب سے اسلحے کے ذخائر اکٹھا کرنے سے کبھی مرعوب نہیں ہوں گے ،پاک فضائیہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے 
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مجاہد انور خان نے آپریشنل ایئربیس کادورہ کیا،ایئر چیف نے جے ایف 17 بی طیارے میں آپریشنل ٹریننگ مشن میں حصہ لیا اورملک میں تیار ڈوئل سیٹ لڑاکا طیارے کی آپریشنل صلاحیتوں کاجائزہ لیا۔
پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہاکہ جے ایف17 ڈوئل سیٹ اوربلاک تھری کی شمولیت معاون ثابت ہو گی،ایئرچیف مارشل مجاہدانور خان نے کہاکہ پاک فضائیہ کا ہرفرد ہمارے بہادر سپوتوں کی وراثت کا امین ہے، دشمن کی جانب سے اسلحے کے ذخائر اکٹھا کرنے سے کبھی مرعوب نہیں ہوں گے ،پاک فضائیہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ۔