پاکستان کو کورونا کیخلاف جنگ میں کس وجہ سے کامیابی ملی،وفاقی وزیر مراد سعید نے اہم بیان دیدیا

پاکستان کو کورونا کیخلاف جنگ میں کس وجہ سے کامیابی ملی،وفاقی وزیر مراد سعید ...
پاکستان کو کورونا کیخلاف جنگ میں کس وجہ سے کامیابی ملی،وفاقی وزیر مراد سعید نے اہم بیان دیدیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہاہے کہ کورونا کیخلاف جنگ میں اللہ نے اس وجہ سے کامیابی دی کیونکہ ہم نے کمزور طبقے کو اٹھانے کاکہاتھا،پاکستان کی25 فیصد آبادی غربت کی سطح پر نیچے زندگی گزار رہی ہے،جب آپ کمزور طبقے کی مدد کی بات کرتے ہیں تو اللہ کامیابی دیتا ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت نے موٹروے پولیس کی استعدادکار میں اضافہ کیاہے،ڈرائیونگ لائسنس اتھارٹی کااجراہوچکا ہے،موٹروے پولیس کاڈرائیونگ لائسنس دوسرے اداروں سے بہتر ہے،ویسٹرن روٹ پر تیزی سے کام ہو رہا ہے،وفاقی وزیر نے کہاکہ حیدرآبادسکھر موٹروے کا300 کلومیٹر کے ٹریک پر کام شروع ہواہے،موٹروے پولیس کے تمام جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،

وفاقی وزیر نے کہاکہ کورونا کاایک مشکل وقت گزراہے،این سی او سی نے کردار اداکیاان کابھی شکریہ ادا کرتا ہوں ،انہوں نے کہاکہ عوام اور میڈیا سب نے ملکر اس مقابلہ کیاسب سے ایس او پیزکاخیال رکھا،وفاقی وزیر نے کہاکہ اللہ نے اس وجہ سے کامیابی دی کیونکہ ہم نے کمزور طبقے کو اٹھانے کاکہاتھا،پاکستان کی25 فیصد آبادی غربت کی سطح پر نیچے زندگی گزار رہی ہے،انہو ںنے کہاکہ جب آپ کمزور طبقے کی مدد کی بات کرتے ہیں تو اللہ کامیابی دیتا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -