اداکارہ حرا مانی کی 12 سال پرانی تصویرسامنے آگئی

اداکارہ حرا مانی کی 12 سال پرانی تصویرسامنے آگئی
اداکارہ حرا مانی کی 12 سال پرانی تصویرسامنے آگئی

  

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کی 2008 میں لی گئی اپنی 12 سالہ پرانی تصویر شیئر کردی، جسے دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے خود ہی اپنی 12 سالہ پرانی تصویر شیئر کی جس میں ان کا وزن بڑھا ہوا اور رنگت سانولی ہے۔تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ یہ تصویر جولائی 2018 کی ہے۔

View this post on Instagram

Major throwback 2008 July....????

A post shared by Syeda Hira Salman (@hiramaniofficial) on

اپنی چلبلی فطرت کی وجہ سے شوبز انڈسٹری میں جانی جانے والی حرا آئے روز ایسی ماضی کی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں اور شیئر کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتیں۔

اس سے قبل اپنی شادی کی بارہویں سالگرہ پر اداکارہ نے مانی کے ساتھ اپنی پرانی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’دیکھو مجھے کیا ملا، مانی دیکھیں میں نے کیا پایا، مبارک ہو کہ ہم نے مل کر 12 سال مکمل کرلیے ہیں شکریہ مجھے برداشت کرنے کا۔‘

View this post on Instagram

Hahaha Mani ye dekho mujhay kia Mila @manipakistani Mubarak hou ajj Humain poorey 12 saal hougaye hain bohat shukriya mujhey Itna bardasht kerne ka ... or aglay 12 sou saal or bardasht kerne kay liye hifazati bundh achi tarha bandhlou kion kay parwaz urne main bus kuch hi dair baaki hai ..... Kion kay ye aisi rollercoaster hai Jis Se Main Tumko ab kabhi uterne nahi dene wali let’s flyyyyyyyyyyyy yayyyy tou houga aaaaa aaaaaaaa Happy anniversary Shadi ki sahilgirah mubarak hou paglay

A post shared by Syeda Hira Salman (@hiramaniofficial) on

حرا مانی نے 12 سال بھی ساتھ گزارنے کے حوالے سے مذاق بھی کیا کہ ’مانی اپنی حفاظتی بند اچھی طرح باندھ لو، پرواز اڑنے میں بس کچھ ہی دیر باقی ہے، کیونکہ یہ ایسی رولرکوسٹر ہے جس سے میں تمہیں اب کبھی اترنے نہیں دوں گی۔‘

واضح رہے کہ اداکارہ کا اصل نام حرا سلمان ہے، حرا مانی اور سلمان ثاقب شیخ 2008 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ان کے دو بیٹے مزمل اور ابراہیم ہیں۔

مزید :

تفریح -