فلموں کا اثر، ساہیوال سے موٹر سائیکل چوری کر کے کراچی جانیوالے 2 نوعمر بچے پکڑے گئے

فلموں کا اثر، ساہیوال سے موٹر سائیکل چوری کر کے کراچی جانیوالے 2 نوعمر بچے ...
فلموں کا اثر، ساہیوال سے موٹر سائیکل چوری کر کے کراچی جانیوالے 2 نوعمر بچے پکڑے گئے

  

ساہیوال (ویب ڈیسک) موٹروے پولیس نے ساہیوال سے موٹر سائیکل چوری کر کے کراچی جانے والے 2 نوعمر بچوں کو پکڑ لیا۔

موٹروے پولیس ترجمان کے مطابق ساہیوال کے رہائشی 10 سالہ ارشد اور 11 سالہ وقار نے فلموں سے متاثر ہوکر ساہیوال سے موٹر سائیکل چوری کی اور کراچی کی طرف روانہ ہو گئے۔

قومی شاہراہ پر خانیوال کے قریب کم عمری میں ڈرائیونگ پر موٹروے پولیس نے انہیں روکا اور پوچھ گچھ پر دونوں نے موٹر سائیکل چوری کا اعتراف کر لیا۔دونوں لڑکوں کو مزید تفتیش کے لیےمقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -ساہیوال -