کوئٹہ، مستونگ بازار میں دھماکا،خاتون سمیت 5 افرادزخمی

 کوئٹہ، مستونگ بازار میں دھماکا،خاتون سمیت 5 افرادزخمی
 کوئٹہ، مستونگ بازار میں دھماکا،خاتون سمیت 5 افرادزخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئٹہ کے مستونگ بازار میں دھماکے سے خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے،سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ کے مستونگ بازار میں دھماکا ہو گیا جس میں خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے،سکیورٹی ذرائع کے مطابق ملزمان نے بازار میں دستی بم سے حملہ کیا ،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ریسکیو ٹیمیں نے دھماکے میں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔