ہنڈائی نے پاکستان میں گاڑی متعارف کروانے کے اگلے ہی روز قیمتیں بڑھا دیں 

ہنڈائی نے پاکستان میں گاڑی متعارف کروانے کے اگلے ہی روز قیمتیں بڑھا دیں 
ہنڈائی نے پاکستان میں گاڑی متعارف کروانے کے اگلے ہی روز قیمتیں بڑھا دیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ کچھ عرصہ سے پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں جس کی وجہ روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی اونچی اوڑان کو بتایا جاتار ہا ہے تاہم اب ہنڈائی نشاط نے پاکستان میں متعارف کروائی گئی اپنی گاڑی ایس یو وی ” ٹو سان “ کی قیمت میں ایک روز کے بعد ہی دو لاکھ روپے کا اضافہ کر دیا ہے جس نے ہر کسی کو حیران کرکے رکھ دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ہنڈائی کی جانب سے 11 اگست کو آن لائن ایونٹ کے دوران گاڑی کو پاکستان میں متعارف کروایا گیا تھا ، ہنڈائے نشاط کی ” ٹوسان “ کو صارفین کیلئے دو ورژن میں فروخت کیلئے پیش کیا گیاہے جن میں سے ایک ” اے ڈبلیو ڈی “ ہے جبکہ دوسرا ماڈل ” ایف ڈبلیو ڈی “ہے ۔جس میں اے ڈبلیو ڈی کو الٹی میٹ جبکہ ایف ڈبلیو ڈی کو جی ایل ایس سپورٹ کا نام دیا گیا ہے۔
گاڑی متعارف کرواتے وقت کمپنی کی جانب سے ایف ڈبلیو ڈی جی ایل سپورٹ کی قیمت 48 لاکھ 99 ہزار جبکہ اے ڈبلیو ڈی الٹی میٹ کی قیمت 53 لاکھ 99 ہزار رکھی گئی تھی تاہم اب اس میں صرف ایک روز کے بعد ہی دو لاکھ روپے کا اچانک اضافہ کر دیا گیاہے ۔ جس کے بعد ایف ڈبلیو ڈی جی ایل سپورٹ کی نئی قیمت 50 لاکھ 99 ہزار ہو گئی ہے جبکہ اے ڈبلیو ڈی الٹی میٹ کی قیمت 55 لاکھ 99 ہزار پر پہنچ گئی ہے ۔
دونوں ورژن میں 4 سلینڈر 16 والو 1999 سی سی پٹرول انجن دیئے گئے ہیں جو 155 ہارس پاور رکھتے ہیں جبکہ 6 اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن دیئے گئے ہیں۔اندر سے اس گاڑی میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اسے خوبصورت بنانے کی کوشش کی گئی ہے جبکہ سی ڈی/ ڈی وی ڈی پلیئر کے ساتھ ایل ای ڈی ٹچ سکرین انفوٹینمنٹ سسٹم بھی موجود ہے۔مسافروں کے تحفظ کے لیے 2 ایئر بیگز دیئے گئے ہیں جبکہ 16 انچ فرنٹ اور رئیر ڈسک بریکس موجود ہیں۔ اسی طرح اے بی ایس، وہیکل اسٹیبلیٹی سسٹم، بریک اسسٹ الیکٹرونک اسٹیبلٹی کنٹرول، ہل سٹارٹ اسسٹ اور الیکٹرونک پارکنگ بریک جیسے فیچرز بھی دیئے گئے ہیں۔
دونوں میں اسٹیٹک کارنرنگ لائٹ، اے ایف ایل ایس موجود ہیں جبکہ ایل ای ڈی ہیڈلیمپس، فوگ لیمپس اور پرسنل لیمپس بھی دیئے گئے ہیں۔ اس سے قبل ہنڈائی نے رواں سال فروری میں اپنی دو گاڑیاں ” سانتافے “ اور ” گرینڈ سٹاریکس “ متعارف کروائی تھی جن میں سے ساتنافے ایس یو وی ہے جبکہ دوسری چھوٹی وین ہے تاہم اب ایک مرتبہ پھر سے ہنڈائی نشاط نے اپنی ایک اور ایس یو وی ” ٹوسان “ متعارف کروا دی ہے۔

مزید :

بزنس -