ضلع خیبر میں احساس نشوونما پروگرام کا اجرا، وزیراعظم عمران خان نے قومی پرچم والا ماسک پہن لیا

ضلع خیبر میں احساس نشوونما پروگرام کا اجرا، وزیراعظم عمران خان نے قومی پرچم ...
ضلع خیبر میں احساس نشوونما پروگرام کا اجرا، وزیراعظم عمران خان نے قومی پرچم والا ماسک پہن لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے 73 ویں یوم آزادی پر وزیراعظم عمران خان نے قومی پرچم والا ماسک پہن لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ضلع خیبرمیں احساس نشوونما پروگرام کاباقاعدہ اجراکردیا،وزیراعظم عمران خان ضلع خیبرپہنچے تو گورنر شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان نے ان کا استقبال کیا۔وزیراعظم نے ضلع خیبر میں شجرکاری مہم کے تحت پودالگایا۔


بعدازاں وزیراعظم عمران خان نے ضلع خیبر میں احساس نشوونما پروگرام کاباقاعدہ اجراکردیا،وزیراعظم عمران خان کو احساس نشوونماپروگرام پر بریفنگ بھی دی گئی چیئرپرسن احساس پروگرام ثانیہ نشتر نے وزیراعظم کو بریفنگ دی ۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ کے پی محمود خان، گورنرشاہ فرمان وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ،یوم آزادی کی مناسبت سے وزیراعظم نے قومی پرچم والا ماسک پہن رکھا ہے ۔