پشاور بی آر ٹی روٹ پر کتنی قسم کی بسیں چلائی جائینگی اور یہ کتنے وقت میں فاصلہ طے کریںگی،جانیئے

پشاور بی آر ٹی روٹ پر کتنی قسم کی بسیں چلائی جائینگی اور یہ کتنے وقت میں فاصلہ ...
پشاور بی آر ٹی روٹ پر کتنی قسم کی بسیں چلائی جائینگی اور یہ کتنے وقت میں فاصلہ طے کریںگی،جانیئے

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے بی آر ٹی کا افتتاح کردیا،روٹ کے ایک سرے سے دوسرے سرے یعنی (چمکنی سے لیکر کارخانوں کے بازار) تک بسیں چلیں گئی ابتدائی طور پر دو قسم کی بسوں کا آغاز کیاگیا ہے ایک کو زو سروس کہاجاتا ہے زو سروس میں وہ بسیں شامل ہیں جو صرف 7 سٹیشن پر رکیں گی ،زو بسیں چمکنی سے لیکر کارخانوںکے بازار تک کاسفر45 منٹ میں طے کریں گی ،اس سروس پر وہ مسافرسفر کرسکتے ہیں جو براہ راست دور کے سٹیشن تک سفرکرناچاہتے ہیں ۔

اس کے علاوہ جو لوگ قریبی سٹیشنوں تک سفر کرناچاہتے ہیں ان کیلئے سٹاپنگ بسیں چلیں گئیں جو 30 سٹیشنوں پر رکیں گئی،یہ بسیں شہر کے ایک سرے سے لیکر دوسرے سرے تک کافیصلہ ایک گھنٹے میں طے کریں گی اس منصوبے سے لوگوں کے وقت کی بچت ہوگی،خاص طور پر ملازمت پیشہ افراد اس سروس سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

بی آرٹی روٹ پر220 بسیں چلیں گئی اس کے علاوہ پانچ دیگر روٹس بھی شروع کئے جائیں گے جو لنک روڈ کیساتھ پشاور بی آر ٹی کو منسلک کریں گے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -