”ملک میں تبدیلی کا آغاز ہو چکا ہے اور یہ تبدیلی ۔۔۔“ پرویز رشید میدان میں آ گئے ، خاموشی توڑ دی 

”ملک میں تبدیلی کا آغاز ہو چکا ہے اور یہ تبدیلی ۔۔۔“ پرویز رشید میدان میں آ ...
”ملک میں تبدیلی کا آغاز ہو چکا ہے اور یہ تبدیلی ۔۔۔“ پرویز رشید میدان میں آ گئے ، خاموشی توڑ دی 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ انہیں نہیں لگتا حکومت چار پانچ ماہ نکال سکے گی۔

پارلیمنٹ ہاو¿س میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کا آغاز ہوچکا ہے، یہ تبدیلی ہے کہ لوگوں کا غصہ اب ابل رہا ہے، لوگ چاہتے ہیں کہ حکومت سے چھٹکارا حاصل ہو۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا رہنا اب مشکل ہے اور مجھے نہیں لگتا حکومت اگلے چار پانچ ماہ نکال سکے گی، حکومتیں جب کمزور ہوجاتی ہیں تو وہ پولیس اور ملازمین سے لاقانونیت کرواتی ہیں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مریم نواز پر نیب میں پیش ہونے سے پہلے قاتلانہ حملہ کیا گیا، ایک وزیراعظم کی بیٹی کی لیاقت باغ کے باہر زندگی چھین لی گئی اور دوسرے وزیراعظم کی بیٹی سے بھی اس طرح کا منظر لوگوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا، مریم نواز کی گاڑی پر پہلے شیلنگ اور پھر پتھروں کی بارش کی گئی، اللہ تعالیٰ نے ان کی حفاظت فرمائی۔

پرویز رشید نے مریم نواز اور شہبازشریف کے الگ الگ دھڑوں کا تاثر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں مسلم لیگ ن میں دھڑوں کی باتیں 1993سے سن رہا ہوں، پارٹی میں دھڑے بندی لوگوں کی خواہش رہی ہے لیکن اس پر عمل کبھی نہیں ہوا۔

مزید :

قومی -