پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ روک دیا گیا مگر کیوں؟ افسوسناک خبر آ گئی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ روک دیا گیا مگر کیوں؟ افسوسناک خبر آ گئی
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ روک دیا گیا مگر کیوں؟ افسوسناک خبر آ گئی

  

ساﺅتھمپٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے تاہم بارش کے باعث میچ روک دیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں شکست کو بھلا کر پاکستان ساؤتھمپٹن میں انگلینڈ سے دوسرے ٹیسٹ میں مدمقابل ہے جہاں قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ شان مسعود اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا تاہم پچھلے میچ میں سنچری سکور کرنے والے اوپنر اس بار صرف ایک سکور کے مہمان ثابت ہوئے۔ 

میچ کے 24ویں اوور میں میچ بارش کے باعث روک دیا گیا جبکہ اس وقت تک پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 62 رنز بنا لئے ہیں، عابد علی 33 اور کپتان اظہر علی 20 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔ 

واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے شاداب خان کی جگہ فواد عالم کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے، فواد عالم 11 سال بعد ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں، انہوں نے آخری بار 2009 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ دوسری جانب انگلش ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، بین اسٹوکس اور جوفرا آرچر کی جگہ سیم کرن اور زیک کرالی کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔

مزید :

کھیل -