عمران صاحب126ارب کےکھڈوں کاافتتاح کرنے سے پہلے ۔۔۔مریم اورنگزیب نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیراعظم غصے سے لال پیلے ہو جائیں گے

عمران صاحب126ارب کےکھڈوں کاافتتاح کرنے سے پہلے ۔۔۔مریم اورنگزیب نے ایسی بات ...
عمران صاحب126ارب کےکھڈوں کاافتتاح کرنے سے پہلے ۔۔۔مریم اورنگزیب نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیراعظم غصے سے لال پیلے ہو جائیں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نےوزیراعظم عمران خان سے نامکمل بی آرٹی کے افتتاح پر شہباز شریف سے معافی مانگنے کامطالبہ کرتےہوئےکہاہےکہ عمران صاحب126ارب کےکھڈوں کاافتتاح کرنے سے پہلے شہباز شریف سے معافی مانگتے۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹس کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نےکہا کہ کنٹینر پر کھڑے ہوکر جس منصوبے کی مخالفت کرتے رہے، آج اسی پر اپنے نام کی بے شرمی سے تختی لگادی؟ شرم آنی چاہئے کہ نوازشریف اور شہبازشریف کے پبلک ٹرانسپورٹ کے منصوبوں کی مخالفت کرتے رہے۔انہوں نے کہا کہ شرم آنی چاہئے کہ چار میٹروز جس پیسے میں بنیں، آپ نے اس سے زیادہ پیسہ لگا کر ایک میٹرو بنائی اور وہ بھی نامکمل،عمران صاحب126ارب کےکھڈوں کاافتتاح کرنے سے پہلے شہباز شریف سے معافی مانگتے۔

مزید :

قومی -