"سعودی عرب کی امہ میں مرکزی حیثیت، ہمیں تعلقات پر فخر ہے" ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح پیغام دے دیا

"سعودی عرب کی امہ میں مرکزی حیثیت، ہمیں تعلقات پر فخر ہے" ڈی جی آئی ایس پی آر ...

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات پر سوال اٹھانے کی ضرورت نہیں ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا دورہ سعودی عرب پہلے سے طے شدہ تھا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات پر سوال اٹھانے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے دل سعودی عرب کے ساتھ دھڑکتے ہیں ،سعودی عرب سے بہترین تعلقات ہیں اور رہیں گے اس میں کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ مسلم امہ میں سعودی عرب کی مرکزی حیثیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا اور پاکستان اور پاکستانی عوام کو سعودی عرب سے اچھے تعلقات پر فخر ہے۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -دفاع وطن -