احسان اللہ احسان کیسے فرار ہوا اور اس کے دعوے میں کتنی حقیقت ہے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بالآخر بتا دیا

احسان اللہ احسان کیسے فرار ہوا اور اس کے دعوے میں کتنی حقیقت ہے؟ ڈی جی آئی ایس ...
احسان اللہ احسان کیسے فرار ہوا اور اس کے دعوے میں کتنی حقیقت ہے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بالآخر بتا دیا

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ احسان اللہ احسان کو ایک آپریشن کے دوران استعمال کئے جانے کے دوران فرار ہوا جبکہ اس کے دعوﺅں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابرافتخار نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ احسان اللہ احسان کا مبینہ آڈیو ٹیپ بالکل بے بنیاد ہے۔ ہم اسے ایک آپریشن کے دوران استعمال کر رہے تھے کہ وہ فرار ہو گیا جبکہ اس نے جتنی بھی معلومات دیں وہ دہشت گرد تنظیموں کے انفراسٹرکچر کو ختم کرنے کیلئے بہت کام آئیں۔ 

ان کا کہنا تھا اگرچہ احسان اللہ احسان نے پاک فوج کو مفید معلومات دیں اور ان کی مدد سے دہشت گرد تنظیموں کے انفراسٹرکچر کو ختم کرنے میں بھی بہت مدد ملی مگر اس کے دعوﺅں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ 

مزید :

قومی -