بی آر ٹی پشاور کا افتتاح،شہباز شریف بھی میدان میں آگئے،حیران کن دعویٰ کردیا

بی آر ٹی پشاور کا افتتاح،شہباز شریف بھی میدان میں آگئے،حیران کن دعویٰ کردیا
بی آر ٹی پشاور کا افتتاح،شہباز شریف بھی میدان میں آگئے،حیران کن دعویٰ کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے71ارب روپےسےزیادہ لاگت سےتیارہونےوالےپشاوربس ریپڈ ٹرانسپورٹ (بی آر ٹی)منصوبے کا افتتاح کردیا گیا ہے،اکتوبر 2017 میں سابق وزیراعلیٗ پرویز خٹک کے دور حکومت میں اس عظیم الشان منصوبے کا سنگ بنیادرکھاگیاجسکی تکمیل اگست2020میں ہوئی ہے،منصوبے کی افتتاحی تقریب کےبعداپوزیشن لیڈرشہبازشریف نےبھی اپنی خاموشی  توڑتے ہوئے  وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ نقل کرتے کرتے بھی 3 گنا زیادہ لاگت اوروقت لگنے سے بننے والا منصوبہ ""شفاف""جبکہ کم ترین لاگت اورمدت میں مکمل ہونے والی پاکستان کی تاریخ کی پہلی لاہور میٹرو نے نیب/نیازی کو کئی راتیں جگائے رکھا۔انہوں نے کہا کہ بد ترین کرپشن اور نالائقی سے نہ صرف عوام کا پیسہ بلکہ پشاور کی عوام کا قیمتی وقت بھی ضائع ہوا۔

یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کا میگا پراجیکٹ بی آر ٹی کا سنگ بنیاد اکتوبر 2017 میں سابق وزیراعلیٗ پرویز خٹک کے دور حکومت میں رکھا گیا جس کی تکمیل کے لیے 6 ماہ کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی تاہم اس دوران کم وبیش 8 مرتبہ منصوبے کے افتتاح کے حوالے سے ڈیڈ لائنز دی گئیں۔منصوبے پر لاگت کا ابتدائی تخمیہ 49 ارب روپے لگایا گیا تھا تاہم منصوبے کے ڈیزائن میں نقائص کے باعث اس میں دو درجن سے زائد مرتبہ تبدیلیاں لائی گئیں جس سے اس کی لاگت 71 ارب روپے سے تجاوز کرگئی۔

مزید :

قومی -