نئے چیئرمین کا انتخاب، آئی سی سی خود تاخیری حربے آزمانے لگی مگر کیوں؟ حیران کن خبر آ گئی

نئے چیئرمین کا انتخاب، آئی سی سی خود تاخیری حربے آزمانے لگی مگر کیوں؟ حیران ...
نئے چیئرمین کا انتخاب، آئی سی سی خود تاخیری حربے آزمانے لگی مگر کیوں؟ حیران کن خبر آ گئی

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نئے چیئرمین کاانتخاب کرنے کیلئے خود تاخیری حربے آزمانے لگی ہے اور ابھی تک نئے چیئرمین کے انتخاب کے طریقہ کار تک طے نہیں ہو سکے۔ 

تفصیلات کے مطابق ششانک منوہر کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہوئے تقریباً ڈیڑھ ماہ ہوچکا مگر ابھی تک آئی سی سی نئے چیئرمین کا انتخاب تو دور کی بات طریقہ کار تک طے نہیں کرسکی ہے۔ پیر کواس حوالے سے بورڈ میٹنگ بھی بے نتیجہ ثابت ہوئی جس کے بعد یہ اطلاعات سامنے آئیں کہ بورڈ ممبران میں نئے چیئرمین کیلئے دو تہائی یا سادہ اکثریت کے معاملے پر اختلاف ہے، ساتھ میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) دو تہائی اکثریت پر زور دے رہا ہے، اسی لئے معاملہ طے نہیں ہو سکا۔

پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے ایک بھارتی اخبارکو معاملے کی سرے سے ہی نفی کرکے اسے مزید پراسرار بنا دیا، انہوں نے کہا کہ ’ڈائریکٹرز میٹنگ میں پی سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہوا،حقیقت تو یہ ہے کہ دو تہائی یا سادہ اکثریت کے حوالے سے کوئی بات زیر بحث آئی ہی نہیں ہے‘۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ آئی سی سی کو خود دراصل بی سی سی آئی کے صدر ساروگنگولی کے حوالے سے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے جو17اگست کو سامنے آئے گا، اسی سے معلوم ہوگا کہ وہ بدستور بورڈ صدر کے طور پر کام جاری رکھ سکتے ہیں یا نہیں، اگر انہیں 3 برس کے کولنگ آف پیریڈ کی ہدایت دی گئی تو پھر بھارتی بورڈ بطور آئی سی سی غیرجانبدار انہیں منتخب کرا سکتا ہے، اسی وجہ سے ورلڈ گورننگ باڈی کی جانب سے بھی تاخیر ہورہی ہے۔

مزید :

کھیل -