”انگلش ٹیم پاکستان کیخلاف کلین سوئپ کرے گی اور۔۔۔“ مائیکل وان نے دعویٰ کر دیا

”انگلش ٹیم پاکستان کیخلاف کلین سوئپ کرے گی اور۔۔۔“ مائیکل وان نے دعویٰ کر ...
”انگلش ٹیم پاکستان کیخلاف کلین سوئپ کرے گی اور۔۔۔“ مائیکل وان نے دعویٰ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساﺅتھمپٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں انگلش ٹیم کے کلین سوئپ کا دعویٰ کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق مائیکل وان نے کہا کہ بین سٹوکس کے بغیر بھی میزبان سائیڈ 0-3 سے سیریز اپنے نام کرے گی، اظہر علی ٹیسٹ میچز کی قیادت کے حوالے سے ناتجربہ کار مگر بطور پلیئر کافی تجربہ رکھتے ہیں، وہ ملک سے باہر پہلا ٹیسٹ جیتنے کا موقع گنوا چکے ہیں۔ 
مائیکل وان نے پاکستانی ٹیم کے دوسرے ٹیسٹ میں تجربہ کار فاسٹ باﺅلرز جیمز اینڈرسن کو آرام دینے کا مشورہ بھی دیا تاہم انگلش ٹیم نے اس پر عمل نہیں کیا اور وہ ساﺅتھمپٹن ٹیسٹ میچ میں بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ 

مزید :

کھیل -