دیرینہ دشمنی ، 4 افراد نے سوئے ہوئے آدمی پر تیزاب ڈال دیا اور پھر ۔۔۔ انتہائی دردناک تفصیلات

دیرینہ دشمنی ، 4 افراد نے سوئے ہوئے آدمی پر تیزاب ڈال دیا اور پھر ۔۔۔ انتہائی ...
دیرینہ دشمنی ، 4 افراد نے سوئے ہوئے آدمی پر تیزاب ڈال دیا اور پھر ۔۔۔ انتہائی دردناک تفصیلات

  

لودھراں (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی پنجاب کے ضلع لودھراں میں دیرینہ دشمنی پر 4 افراد نے گھر میں سوئے ہوئے شخص کو تیزاب ڈال کر قتل کردیا۔

واقعہ لودھراں کے نواحی گاؤں درگاہ پور میں پیش آیا جہاں محمد حنیف نامی شخص رات کو اپنے گھر میں سویا ہوا تھا، اسی دوران 4 افراد گھر میں گھس آئے اوراس پر تیزاب پھینک دیا۔ تیزاب پھینکے جانے سے محمد حنیف بری طرح جھلس گیا جس پر اسے بہاولپور کے وکٹوریہ ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ چل بسا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اور مقتول کے درمیان مقدمے بازی کا تنازعہ تھا، ڈی پی او نے نوٹس لے کر ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لودھراں -