قومی ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس کپتان اظہر علی کی حمایت کیلئے میدان میں آ گئے

قومی ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس کپتان اظہر علی کی حمایت کیلئے میدان میں آ ...
قومی ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس کپتان اظہر علی کی حمایت کیلئے میدان میں آ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس مسلسل ناکام اظہر علی کی حمایت کیلئے میدان میں آ گئے ہیں جن کا کہنا ہے کہ کپتانی اور ٹاپ آرڈر میں کھیلنا دونوں ہی مشکل کام ہیں، میچ جیت جاتے تو اظہر علی کی فارم پر بھی سوال نہ اٹھتے، وہ جلد فارم میں واپس آئیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق ساﺅتھمپٹن سے ویڈیو کال پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے قومی ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ کپتانی اور ٹاپ آرڈر میں کھیلنا دونوں ہی مشکل کام ہیں اور ذمہ داری زیادہ ہوتی ہے، میں خود بھی بطور کپتان دہرے دباﺅ کا سامنا کرتا رہا ہوں، انگلینڈ کیخلاف پہلا میچ جیت جاتے تو اظہر علی کی فارم پر بھی سوال نہ اٹھتے لیکن ہارنے پر اس طرح کی باتیں زیادہ ابھر کر سامنے آتی ہیں، کپتان تجربہ کار اور باصلاحیت ہیں جنہوں نے پاکستان کو کئی میچز جتوائے ہیں، وہ جلد فارم میں واپس آئیں گے۔
وقار یونس نے کہا فاسٹ باﺅلرز آسٹریلیا میں تھوڑے مسائل رہے لیکن اس وقت مینجمنٹ اور باﺅلرز نئے تھے، سری لنکا اور بنگلہ دیش کیخلاف ہوم سیریز میں کارکردگی شاندار رہی اور اب یہی باﺅلرز تجربہ حاصل ہونے پر بہتر پرفارم کریں گے۔ نسیم شاہ کا تجربہ کم لیکن صلاحیتیں بہت زیادہ ہیں، فاسٹ باﺅلر کے باﺅلنگ ایکشن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی،طویل وقفے کے بعد میدان میں اترنے کی وجہ سے تھوڑ فرق پڑا ہے لیکن اب مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہیں، فاسٹ باﺅلر میں جارحیت ہونا چاہیے اور نسیم شاہ میں یہی چیز نظر آتی ہے۔ 

مزید :

کھیل -