”پاکستانی ٹیم یہ کام اب بھی کر سکتی ہے اور۔۔۔“ دوسرا ٹیسٹ میچ شروع ہوتے ہی عبدالرحمان بھی میدان میں آ گئے، پاکستانیوں کو امید لگا دی

”پاکستانی ٹیم یہ کام اب بھی کر سکتی ہے اور۔۔۔“ دوسرا ٹیسٹ میچ شروع ہوتے ہی ...
”پاکستانی ٹیم یہ کام اب بھی کر سکتی ہے اور۔۔۔“ دوسرا ٹیسٹ میچ شروع ہوتے ہی عبدالرحمان بھی میدان میں آ گئے، پاکستانیوں کو امید لگا دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق سپنر عبد الرحمان نے کہا ہے کہ ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے، قومی ٹیم کو ناکامی کو بھول کر میدان میں اترنا چاہئے کیونکہ وہ کم بیک کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹرعبد الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز میں کم بیک کرسکتی ہے، ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے اس لئے ناکامی کو بھول کر میدان میں اترنا چاہیے، شاہین شاہ آفریدی کو آرام دے کر کسی تجربہ کار باﺅلر کو پلینگ الیون کا حصہ بنایا جاسکتا تھا جبکہ یاسر شاہ کے ساتھ شاداب خان کو شامل کرکے یاسر شاہ پر اضافی پریشرڈال دیا گیا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ یاسر شاہ کے ساتھ کاشف بھٹی کو شامل کرکے کمبی نیشن بہتر بنایا جاسکتا ہے، یاسر اور راشد دونوں ہی ایک اینگل سے باﺅلنگ کرتے ہیں، اس لئے انگلش بلے بازوں کے پاس انہیں کھیلنے کا بہتر پلان ہو گا۔ پہلے ٹیسٹ میں بہت سی غلطیاں ہوئیں، جن سے کپتان، کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ نے سبق سیکھا ہو گا، یقین ہے کہ ساﺅتھمپٹن ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم زیادہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

مزید :

کھیل -