قومی کرکٹرز کا یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام پیغام

قومی کرکٹرز کا یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام پیغام
قومی کرکٹرز کا یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام پیغام

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں کل یوم آزادی قومی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے اور پاکستانی کرکٹرز نےبھی پوری قوم کو یوم آزادی کے موقع پر پیغام دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی فاسٹ باؤلرمحمدعباس نےقوم کیلئےجاری اپنے پیغام میں کہاکہ یہ ملک بہت قربانیاں دے کرحاصل ہواہے،ہم سب کو اسے ساتھ لے کر چلنا ہے۔ لیگ سپنر یاسر شاہ، اوپننگ بلے باز امام الحق نے بھی قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔ 

ویمنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا کہ یوم آزادی ہمیں آباؤاجداد کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،قومی اتحاد کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتاہے،پاکستان ہماری پہچان ہے،اس موقع پر ہمیں دل و جان سے محنت کرنے اور متحد رہنے کا وعدہ کرنا ہے۔ 

مزید :

کھیل -