مری جانے والے سیاح ہوجائیں ہوشیار،ہوٹل مافیا نےایساکام شروع کردیا کہ سہانے موسم کا مزہ ہی کرکرا ہو جائے گا

مری جانے والے سیاح ہوجائیں ہوشیار،ہوٹل مافیا نےایساکام شروع کردیا کہ سہانے ...
مری جانے والے سیاح ہوجائیں ہوشیار،ہوٹل مافیا نےایساکام شروع کردیا کہ سہانے موسم کا مزہ ہی کرکرا ہو جائے گا

  

مری(آئی این پی) ملکہ کوہسار مری میں کورونا لاک ڈاؤن خاتمے کے بعد سیر و سیاحت کی غرض سے جانے والے  سیاحوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جانے لگا، ہوٹل مافیا نے من مانے ریٹ مقرر کر دئیے۔

تفصیلات کے مطابق   عید الضحیٰ کے بعد مری جانے والے سیاح ہوٹل مافیا کے ہاتھوں لٹنے لگے، انتظامیہ نے خاموشی اختیار کر لی، ذرائع کےمطابق ملکہ کوہسار مری میں فائیوسٹار ہوٹل انتظامیہ نے ہوٹل پارکنگ اورانٹری فیس کےنام پرجگا ٹیکس لگا دیا، مجوزہ فائیو سٹارہوٹل میں  ریفریش منٹ اور کھانا کھانے کی غرض سے جانے والے سیاحوں سے  ہوٹل  انتظامیہ کی جانب سے  ہوٹل میں داخل ہونے والے ہر شخص سے فی کس1 ہزار روپے وصول کئے جا رہے ہیں جبکہ ہوٹل کی کار پارکنگ میں انٹری فیس کے نام پر200 روپے علیحدہ سے وصول کئے جا رہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق فائیو سٹار   ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے فی کس   ایک ہزار روپے وصول کرنے کے بعد اسے بتایا جاتا ہے کہ  اس فیس کو ریفرشمنٹ میں ایڈ کر دیا جائے گا جبکہ    مجوزہ ہوٹل  جانے والے کلائنٹ کی جانب سے چائے مانگے جانے پر اسے بتایا جاتا ہے کہ چائے دن 11 بجے سے پہلے نہیں ملے گی۔

ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے پارکنگ فیس اور انٹری فیس کے نام پر جگا ٹیکس وصول کئے جانے کے باوجود مری کی انتظامیہ بے بس دکھائی دیتی ہے، تا حال ملکہ کوہسار مری کی انتظامیہ کی جانب سے مجوزہ فائیو سٹار ہوٹل انتظامیہ کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی  جس پر  فائیو سٹار ہوٹل انتظامیہ کی لوٹ مار کے خلاف  مری جانے والے سیاحوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے  مری کی انتظامیہ سے فی الفور کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیر و سیاحت کی غرض سے مری جانے والے سیاحوں کو ہوٹل مافیا کے ہاتھوں  لٹنے سے بچایا جائے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -