2 سگے بھائیوں نے نابالغ بچی کی آبرو ریزی کردی، انتہائی شرمناک تفصیلات سامنے آگئیں

2 سگے بھائیوں نے نابالغ بچی کی آبرو ریزی کردی، انتہائی شرمناک تفصیلات سامنے ...
2 سگے بھائیوں نے نابالغ بچی کی آبرو ریزی کردی، انتہائی شرمناک تفصیلات سامنے آگئیں

  

چندی گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست ہریانہ میں 2 بھائیوں نے ایک نابالغ لڑکی کی آبرو ریزی کردی۔

ضلع پلوال کی ایک خاتون نے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ 11 اگست کو دوپہر 12 بجے وہ کام  سے باہر گئی، اس دوران اس کی 13 سالہ بیٹی گھر پر تھی۔ جب وہ واپس آئی تو اس کی بیٹی غائب ہوچکی تھی جو 2 بجے کے بعد گھر لوٹی ۔ اس کی حالت دیکھ کر شک ہوا تو اس سے پوچھ گچھ کی۔

خاتون کے مطابق اس کی بیٹی نے بتایا کہ دو بھائی گوپال اور اہل اسے بہلا پھسلا کر قریبی کھیت میں لے گئے اور اس کی آبرو ریزی کی۔ ملزمان نے کسی کو بتانے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔

پولیس نے ماں کی درخواست پر دونوں ملزم بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے گوپال کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ اہل کی تلاش جاری ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -