اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ نے حقیقت کا روپ دھار لیا،رواں سال۔۔۔ مراد سعیدنے خوشخبری سنا دی

اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ نے حقیقت کا روپ دھار لیا،رواں سال۔۔۔ مراد ...
اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ نے حقیقت کا روپ دھار لیا،رواں سال۔۔۔ مراد سعیدنے خوشخبری سنا دی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید نےکہاہےکہ موجودہ حکومت کےدورمیں پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ نے حقیقت کا روپ دھار لیا ہے،رواں سال 5نئے بڑے منصوبوں سے کام کا آغاز ہو جائے گا۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے موٹر وے پولیس کی استعداد کار میں اضافہ کیا ہے جس بناء پر موٹر وے پولیس نے شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حیدر آباد سکھر موٹر وے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مکمل ہوگی اور ہر منصبوبے کے پی سی ون میں موٹر وے پولیس کی ضروریات کو بھی مدنظررکھا جائے گا، رواں سال  پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کےتحت5بڑے  منصوں پرکام شروع ہو  گا،اقتصادی راہداری کا مغربی روٹ حقیقت کا روپ دھار چکاہے اور عام طبقے کو شاہراہوں میں بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -