ایئر چیف  مارشل مجاہد انور خان نے ملک دشمن قوتوں کو پاک  فضائیہ کی جانب سے واضح پیغام دے دیا

ایئر چیف  مارشل مجاہد انور خان نے ملک دشمن قوتوں کو پاک  فضائیہ کی جانب سے ...
ایئر چیف  مارشل مجاہد انور خان نے ملک دشمن قوتوں کو پاک  فضائیہ کی جانب سے واضح پیغام دے دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف  مارشل مجاہد انور خان نےآپریشنل ائیر بیس کا دورہ کیا جہاں انہوں نےجے ایف 17 بی(ڈوئل سیٹ)طیارے میں ایک آپریشنل ٹریننگ مشن میں حصہ بھی لیا۔

ایف سولہ طیارہ اڑانے کا وسیع تجربہ رکھنے  والے ایئر چیف   مارشل مجاہد انور خان نے ملک میں تیار کیے گئے اس ڈوئل سیٹ لڑاکا طیارے کی آپریشنل صلاحیتوں کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں زمینی اور فضائی عملے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ایئر چیف نے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جذبے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ میں  جے ایف 17 ڈوئل سیٹ  اور بلاک تھری کی شمولیت پاک فضائیہ کی جدیدیت کو برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہو گی، پاک فضائیہ کا ہر فرد ہمارے بہادر سپوتوں کی وراثت کا امین ہے جس کا اظہار گزشتہ سال آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کے دوران کیا گیا۔

ائیر چیف   مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ پاک فضائیہ دشمن کی جانب سے اسلحے کے ذخائر اکٹھا کرنے سے کبھی مرعوب نہیں ہو گی،پاک فضائیہ بری اور بحری افواج کے شانہ بشانہ مادر وطن کی خودمختاری کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

مزید :

قومی -دفاع وطن -