”ٹاس جیتنا اچھا ہے، فواد عالم کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ۔۔۔“ محمد یوسف نے حوصلہ افزاءبات کہہ دی، فواد عالم کو مفید مشورہ بھی دیدیا

”ٹاس جیتنا اچھا ہے، فواد عالم کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ۔۔۔“ محمد یوسف نے ...
”ٹاس جیتنا اچھا ہے، فواد عالم کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ۔۔۔“ محمد یوسف نے حوصلہ افزاءبات کہہ دی، فواد عالم کو مفید مشورہ بھی دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمدیوسف نے کہا ہے کہ ساﺅتھمپٹن کی وکٹ پر ٹاس جیتنا اچھا ہے، اب بلے بازوں کو چاہیے کہ جلد بازی نہ کریں، فواد عالم کے پاس بھی ٹیم میں جگہ بنانے کا سنہری موقع ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق محمد یوسف کا کہنا تھا کہ اسد شفیق اور اظہر علی اس وقت ٹیم میں سب سے زیادہ تجربہ کار بیٹسمین ہیں باقی دوسرے نوجوان ہیں اور شاندار کھیل پیش کرکے توقعات پر پورا اترسکتے ہیں جبکہ ٹیم کے ساتھ کوچنگ سٹاف کا بھی بہت تجربہ ہے جنہوں نے سوچ سمجھ کر ہی کمبی نیشن ترتیب دیا ہوگا۔ 
محمد یوسف نے کہا کہ ہمیں امید رکھنی چاہیے کہ مانچسٹر ٹیسٹ میں کی گئی غلطیوں سے سب نے سبق سیکھا ہوگا اور اس میچ کا رزلٹ پاکستان کے حق میں رہے گا۔فواد عالم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ 11 سال بعد ان کے پاس ٹیم میں جگہ بنانے کا سنہری موقع ہے، اگر وہ یہاں پرفارم کرتے ہیں تو ان پر سے دباﺅ بھی کم ہوگا اور ٹیم کی پوزیشن بھی مستحکم ہو سکے گی۔

مزید :

کھیل -