اٹلی کے سابق وزیراعظم 83 سالہ بیرلوسکونی نے 30 سالہ لڑکی کو گرل فرینڈ بنا لیا، سابقہ منگیتر سے بدلہ لینے کے لیے تصاویر بھی بنوالیں

اٹلی کے سابق وزیراعظم 83 سالہ بیرلوسکونی نے 30 سالہ لڑکی کو گرل فرینڈ بنا لیا، ...
اٹلی کے سابق وزیراعظم 83 سالہ بیرلوسکونی نے 30 سالہ لڑکی کو گرل فرینڈ بنا لیا، سابقہ منگیتر سے بدلہ لینے کے لیے تصاویر بھی بنوالیں

  

روم(مانیٹرنگ ڈیسک) اٹلی کے 83سالہ سابق وزیراعظم سلویو برلوسکونی نے رواں سال مارچ میں اپنی 34سالہ منگیتر کے ساتھ قطع تعلق کرکے اس سے بھی کم عمر 30سالہ لڑکی کے ساتھ معاشقہ چلا لیا تھا۔ اب انہوں نے اپنی سابق منگیتر کو جلانے کے لیے اپنی اس نئی گرل فرینڈ کے ساتھ تصویر بھی بنوا ڈالی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق برلوسکونی اور ان کی منگیتر فرانسسکا پاسکلے کا تعلق 12سال سے چلا آ رہا تھا جسے انہوں نے مارٹافارسینا نامی 30سالہ لڑکی کے لیے چھوڑ دیا۔ فرانسسکا کو چھوڑنے کی ایک وجہ اس کا ہم جنس پرستی کی طرف راغب ہونا بھی تھا۔ برلوسکونی سے تعلق ختم ہونے کے بعد فرانسسکا نے ایک اور لڑکی کے ساتھ ہم جنسی پرستی کا تعلق قائم کر لیا۔

گزشتہ دنوں فرانسسکا کی اپنی اس ہم جنس پرست محبوبہ کے ساتھ بوس و کنار کی تصاویر منظرعام پر آئیں جس کے جواب میں برلوسکونی نے بھی اپنی نئی گرل فرینڈ کے ساتھ تصویر بنانے کی اجازت دے دی۔ رپورٹ کے مطابق برلوسکونی خواتین کے ساتھ ڈیٹنگ اور پرتعیش پارٹیاں کرنے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں۔ ان کی نئی گرل فرینڈ ان سے عمر میں 54سالہ چھوٹی ہے اور وہ بھی سیاستدان اور رکن پارلیمنٹ ہے۔ وہ برلوسکونی ہی کی سیاسی جماعت فورزااٹالیاپارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن جیتی تھی۔واضح رہے کہ برلوسکونی قبل ازیں بھی کئی جنسی سکینڈلز کی زد میں آ چکے ہیں۔ انہیں 2013ءمیں ایک 17سالہ لڑکی کے ساتھ پیسوں کے عوض جنسی تعلق قائم کرنے کے جرم میں 7سال قید کی سزا بھی ہوئی تھی۔ یہ لڑکی ابھرتی ہوئی اداکارہ تھی اور ’روبی دی ہارٹ سٹیلر‘ (دل چوری کرنے والی روبی)کے نام سے شہرت رکھتی تھی۔

مزید :

بین الاقوامی -