نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس زور پکڑنے لگا، لیکن یہ وہاں پہنچا کیسے؟ ایسا دعویٰ کہ جان کر حیرت کی انتہا نہ رہے

نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس زور پکڑنے لگا، لیکن یہ وہاں پہنچا کیسے؟ ایسا ...
نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس زور پکڑنے لگا، لیکن یہ وہاں پہنچا کیسے؟ ایسا دعویٰ کہ جان کر حیرت کی انتہا نہ رہے

  

ولنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ نے کورونا وائرس پر قابو پانے میں کمال دکھایا جس پر دنیا اس کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئی تاہم اب کورونا وائرس وہاں بھی تیزی سے پھیلنا شروع ہو گیا ہے اور اس کا الزام ایسی چیز پر عائد کیا جا رہا ہے کہ سن کر حیرت کی انتہاءنہ رہے۔ میل آن لائن کے مطابق کورونا وائرس میں چند دن کے اندر 14نئے کیس سامنے آ گئے ہیں اور ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی نئی لہر بیرون ممالک سے آنے والے منجمد کھانوں سے آئی۔

رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ میں نئے کیسز میں سے 4ایک ہی فیملی کے افراد ہیں۔ دیگر مریضوں میں ایک طالب علم شامل ہے اور ان تمام کیسز کا تعلق بیرون ملک سے آنے والی منجمد اشیائے خوردنی سے ہے۔ ان 14نئے کیسز کے بعد ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 36ہو گئی ہے۔ وائرس پر قابو پانے کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈرن نے اس موذی وباءکے خلاف فتح کا اعلان کیا تھا اور لاک ڈاﺅن کے خاتمے کے بعد زندگی معمول پر آ ہی رہی تھی کہ نئے کیس سامنے آنے پر ایک بار پھر انتہائی سخت لاک ڈاﺅن کر دیا گیا ہے۔ ایک ہفتے پہلے تک نیوزی لینڈ میں مسلسل 102دن تک کوئی ایک بھی نیا کیس سامنے نہیں آیا تھا اور اب اس نئی لہر میںنیوزی لینڈ کا شہر آکلینڈوائرس کا مرکز بنتا دکھائی دے رہا ہے کہ بیشتر کیسز اسی شہر سے سامنے آئے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -