2شادیاں کرنے والے مینڈک کی نسل دریافت

2شادیاں کرنے والے مینڈک کی نسل دریافت
2شادیاں کرنے والے مینڈک کی نسل دریافت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل میں مینڈکوں کی ایک نسل پر تحقیق میں سائنسدانوں نے ایسا حیران کن انکشاف کیا ہے کہ عقل دنگ رہ جائے۔ میل آن لائن کے مطابق مینڈکوں کی اس قسم کا نام ’تھوروپا ٹاﺅفورا‘ (Thoropa Taophora)ہے جو مینڈکوں کی برازیل کی مقامی نسل ہے ہے اور اٹلانٹک کے برساتی جنگلوں میں پائی جاتی ہے۔ اس نسل پرکئی سال کی تحقیق کے بعد ساﺅپاﺅلو کی ایسٹاڈول پاﺅلیستا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ اس نسل کے نر مینڈکوں میں دو شادیاں کرنے کی روایت عام پائی جاتی ہے۔
سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ اس نسل کے کئی مینڈک ملاپ کے موسم میں صرف دو مادہ مینڈکوں کے ساتھ تعلق قائم کرتے ہیں حالانکہ ان کے اردگرد مادہ مینڈکوں کا ایک جھنڈ ہوتا ہے لیکن وہ اپنی ان دو بیویوں کے ساتھ بے وفائی نہیں کرتے۔ ان کی ان دو بیویوں میں ایک نر مینڈک اور اس کی دوسری بیوی پر حاوی ہوتی ہے۔ یہ اس مینڈک کی پہلی بیوی ہوتی ہے۔ دوسری بیوی اس سے دب کر رہتی ہے تاہم نر مینڈک ملاپ کے موسم میں ان دونوں کے درمیان برابری کا سلوک کرتا ہے اور ان دو مادہ مینڈکوں کے علاوہ کسی کی طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھتا۔سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”جانوروں میں ایک سے زائد جنسی پارٹنر رکھنے کی یہ پہلی مثال ہے۔ اس سے پہلے کسی جانور میں ایسی رویہ نہیں دیکھا گیا کہ نر جانور دو مادہ جانوروں کے ساتھ اس قدر وفاداری کے ساتھ تعلق قائم کرتا ہو۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -