آئی سی سی چیئرمین کا انتخاب، پاک بھارت مقابلہ بن گیا، پاکستان نے ایسا کام کردیا کہ بھارتیوں کی نیندیں اڑ گئیں

آئی سی سی چیئرمین کا انتخاب، پاک بھارت مقابلہ بن گیا، پاکستان نے ایسا کام ...
آئی سی سی چیئرمین کا انتخاب، پاک بھارت مقابلہ بن گیا، پاکستان نے ایسا کام کردیا کہ بھارتیوں کی نیندیں اڑ گئیں

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین آئی سی سی ششانک منوہر کے استعفے کے بعد سب کی نظریں جمی تھیں کہ نیا چیئرمین کون منتخب ہوتا ہے اور اب الیکشن کے ہنگام انتہائی دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی ہے جس سے لگتا ہے کہ چیئرمین آئی سی سی کا انتخاب پاکستان بمقابلہ بھارت میچ بن کر رہ گیا ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق پاکستان سمیت آئی سی سی کے ممبرز کا ایک گروپ منوہر کے جانشین کو دوتہائی اکثریت سے جتوانا چاہتا ہے۔ دوسری طرف بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا سمیت آئی سی سی ممبرز کا ایک گروپ سادہ اکثریت سے کسی امیدوار کو منتخب کرنا چاہتا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی میں 17ووٹ ہیں۔ دو تہائی اکثریت کے لیے کسی بھی امیدوار کو 12ووٹ درکار ہوں گے جبکہ سادہ اکثریت کے لیے 9ووٹوں کی ضرورت ہو گی۔ چنانچہ بنیادی طور پر آئی سی سی کے اندر یہ گیم پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلی جا رہی ہے۔ گزشتہ دنوں آئی سی سی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی اس معاملے پر ایک میٹنگ بھی ہوئی تاہم وہ کسی ایک موقف پر متفق ہونے میں ناکام رہے اور تاحال اراکین یہ فیصلہ نہیں کر سکے کہ نیا چیئرمین دو تہائی اکثریت سے آئے گا یا سادہ اکثریت سے۔

مزید :

کھیل -