ڈرائیونگ لائسنس پر خاتون کی جگہ کس چیز کی تصویر لگادی گئی؟ ایسا واقعہ کہ آپ کو ہنسی آجائے

ڈرائیونگ لائسنس پر خاتون کی جگہ کس چیز کی تصویر لگادی گئی؟ ایسا واقعہ کہ آپ ...
ڈرائیونگ لائسنس پر خاتون کی جگہ کس چیز کی تصویر لگادی گئی؟ ایسا واقعہ کہ آپ کو ہنسی آجائے

  

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ میں ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید کرانے والی خاتون اس وقت حیران پریشان رہ گئی جب لائسنس پر ان کی جگہ ایک خالی کرسی کی تصویر لگادی گئی۔

امریکی ریاست ٹینیسی سے تعلق رکھنے والی جیڈ ڈوڈ نے آن لائن سسٹم کے ذریعے اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کرائی تھی لیکن جب انہیں لائسنس موصول ہوا تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئیں کہ اس پر ان کی تصویر ہی نہیں لگی ہوئی۔

جیڈ ڈوڈ نے فیس بک پر اپنے لائسنس کا عکس شیئر کیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تصویر کی جگہ پر خاتون کی جگہ خالی کرسی کی تصویر لگی ہوئی ہے۔

دوسری جانب ٹینیسی کے سیفٹی اینڈ ہوم لینڈ سکیورٹی کے ڈائریکٹر اطلاعات ویس موسٹر کا کہنا ہے کہ کارڈ میں غلطی اس لیے ہوئی کہ جیڈ ڈوڈ کی پروفائل میں غلط تصویر محفوظ تھی۔ جیسے ہی ہمیں اس بارے میں معلوم ہوا ہم نے فوری طور پر غلطی ٹھیک کی اور مس ڈوڈ کی درست تصویر کے ساتھ انہیں نیا ڈائیونگ لائسنس  بنا کر دیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -