دوست سے 4 کروڑ 72 لاکھ روپے کی لیمبرگنی مانگ کر لے جانے والے نے اسے دیوار میں ٹھوک دیا، ویڈیو دیکھ کر آپ بھی لاپرواہ دوستوں کو کوئی چیز دیتے ہوئے احتیاط کریں گے

دوست سے 4 کروڑ 72 لاکھ روپے کی لیمبرگنی مانگ کر لے جانے والے نے اسے دیوار میں ...
دوست سے 4 کروڑ 72 لاکھ روپے کی لیمبرگنی مانگ کر لے جانے والے نے اسے دیوار میں ٹھوک دیا، ویڈیو دیکھ کر آپ بھی لاپرواہ دوستوں کو کوئی چیز دیتے ہوئے احتیاط کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میڈرڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) دوست ایک دوسرے سے چیزیں لے کر استعمال کرتے رہتے ہیں اور ایک دوسرے کا نقصان بھی کرتے ہیں لیکن سپین میں دوستی کچھ زیادہ ہی مہنگی ثابت ہوئی۔

سپین میں ایک شخص نے اپنے دوست سے مہینگی ترین لیمبرگنی کار لی اور اس کو لے کر سڑک پر خوب بھگایا۔ ایک جگہ جا کر تیز رفتاری کے باعث یہ لگژری گاڑی بے قابو ہو کر دیوار میں جا ٹکرائی ۔ حادثے میں ڈرائیور تو بچ گیا لیکن 2 لاکھ 15 ہزار پاؤنڈز (4 کروڑ 72 لاکھ روپے) کی لیمبرگنی کا حشر نشر ہوگیا۔

ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا تاہم اسے ایک ہسپتال سے گرفتار کرلیا گیا ، پولیس نے اسے غیر محتاط ڈرائیونگ کے الزام میں پکڑا ہے۔ دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی دیوار میں گھسی ہوئی تھی جسے نکالنے کیلئے کئی گھروں کی بجلی کاٹ کر امدادی کارروائیاں انجام دی گئیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -