بائیو سیکیور پروٹوکول کی خلاف ورزی، محمد حفیظ کی کورونا وائرس رپورٹ آ گئی

بائیو سیکیور پروٹوکول کی خلاف ورزی، محمد حفیظ کی کورونا وائرس رپورٹ آ گئی
بائیو سیکیور پروٹوکول کی خلاف ورزی، محمد حفیظ کی کورونا وائرس رپورٹ آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساؤتھمپٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر آل راﺅنڈر محمد حفیط کے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر انہیں کلیئر قرار دیدیا گیا ہے اور اب انہیں قرنطینہ اختیار نہیں کرنا ہو گا۔ 
تفصیلات کے مطابق بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کرنے والے محمد حفیظ کیلئے خطرہ ٹل گیا اور انہیں کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر ٹیم انتظامیہ نے انہیں سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ محمد حفیظ ٹیم جوائن کرنے کے بعد ہوٹل میں بائیو سیکیور ببل میں دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ موجود ہیں۔ 


واضح رہے کہ انگلینڈ میں موجود ٹی 20 سکواڈ میں شامل محمد حفیظ بائیو سیکیور ماحول کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے تھے جنہوں نے ایجز باﺅل سے متصل گالف کورس میں ایک 90 سالہ خاتون کیساتھ تصویر بنوائی اور اسے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر اپ لوڈ بھی کیا۔ 

انگلینڈ میں کورونا پروٹوکولز کے تحت سماجی فاصلے کو دو میٹر تک برقرار رکھنا لازمی ہے تاہم تصویر میں بظاہر حفیظ نے اس فاصلے کو برقرار نہیں رکھا جس کے بعد کسی بھی خطرے کے پیش نظر پی سی بی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے محمد حفیظ کو آئیسولیشن میں بھیج دیا تھا۔ پی سی بی کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ کا کورونا کا ٹیسٹ لے لیا گیا ہے جس کی رپورٹ منفی آنے کے بعد ہی انہیں سکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔ 
یاد رہے کہ بائیو سیکور ماحول کی خلاف ورزی پر انگلینڈ کے فاسٹ باﺅلر جوفر آرچر کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے بطور سزا باہر کیا گیا تو اب کاو¿نٹی کرکٹر شائقین کے ساتھ تصویر بنانے پر ڈراپ کیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -