کویت میں بھارتی شہریوں کی خود کشی کے واقعات میں اضافہ

کویت میں بھارتی شہریوں کی خود کشی کے واقعات میں اضافہ
کویت میں بھارتی شہریوں کی خود کشی کے واقعات میں اضافہ

  

کویت سٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عرب ملک کویت میں بھارتی شہریوں میں خود کشی کے رجحان میں اضافہ ہورہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران عرب ملک میں 3 بھارتی شہریوں نے خود کشی کی۔ خود سوزی کا تازہ واقعہ جیل الشویوخ میں پیش آیا جہاں ایک گھر سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی۔

اس سے ایک روز قبل جبیل العلی کے علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کے بھارتی ڈرائیور نے خود سوزی کرلی ہے۔ اسی طرح ایک اور بھارتی شہری نے بھی پھندا لگا کر خود کشی کی ہے۔ مجموعی طور پر 2 روز کے دوران کویت میں 3 بھارتی شہریوں کی جانب سے خود سوزی کی گئی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -