ریلوے کے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنادی گئی

ریلوے کے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنادی گئی
ریلوے کے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنادی گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ریلوے نے 17 اگست سے مزید 6 ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا۔

پاکستان ریلوے کے مطابق 17 اگست سے دوبارہ چلائی جانے والی 6 گاڑیوں میں رحمان بابا ،فرید ایکسپریس ،لاثانی ایکسپریس ،بدر ایکسپریس، موئن جو ڈرو اور ہزارہ ایکسپریس شامل ہیں۔ ان ٹرینوں کو کورونا وائرس کی وجہ سے بند کیا گیا تھا تاہم اب انہیں ایس او پیز کے ساتھ دوبارہ چلایا جائے گا۔

پاکستان ریلوے نے 17 اگست سے کھلنے والی ٹرینوں کی آن لائن ریزرویشن بھی شروع کردی ہے۔ حکام کی جانب سے کراچی بدر ایکسپریس کا روٹ براستہ فیصل آباد سے ملتان تک بڑھا دیا گیا ہے جب کہ موئن جو ڈرو ایکسپریس کا روٹ کراچی سے براستہ لاڑکانہ سے ملتان تک بڑھایا گیا ہے۔

مزید :

قومی -