سندھ حکومت نے ہتھیار ڈال دیے، مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو واپس بھیج دیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ حکومت کی جانب سے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی خدمات واپس خیبر پختونخوا حکومت کے حوالے کردی گئی ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان جو کہ گریڈ 19 کے افسر ہیں ، انہیں سندھ حکومت نے کراچی وسطی کا ڈپٹی کمشنر مقرر کیا تھا تاہم وفاقی حکومت نے یہ فیصلہ مسترد کرتے ہوئے ضیاء الرحمان کی خدمات واپس خیبر پختونخوا حکومت کے سپرد کردی تھیں۔
دوسری جانب سندھ حکومت نے ضیاء الرحمان کو چارج چھوڑنے سے منع کرتے ہوئے انہیں بطور ڈپٹی کمشنر کراچی وسطی خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی تاہم جمعرات کو سندھ حکومت نے ان کی خدمات خیبر پختونخوا حکومت کو واپس کرتے ہوئے انہیں وہاں رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔