پاکستان اگست کے آخر تک ریڈ لسٹ سے نکل جائے گا: یوکے پاکستان بزنس کونسل

پاکستان اگست کے آخر تک ریڈ لسٹ سے نکل جائے گا: یوکے پاکستان بزنس کونسل
پاکستان اگست کے آخر تک ریڈ لسٹ سے نکل جائے گا: یوکے پاکستان بزنس کونسل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مجتبیٰ علی شاہ) برطانوی حکومت کی طرف سے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ سے نہ نکالنے پر پاکستانی بزنس کمیونٹی میں انتہائی تشویش پائی جاتی ہے۔ اس حوالہ سے گذشتہ روز یوکے پاکستان بزنس کونسل کی طرف سے ہنگامی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز سرمایہ کاری صاحبزادہ جہانگیر ، بزنس کونسل کے وائس چیئرمین مظفر احمد ،سینئر وائس چیرمین مخدوم طارق محمود الحسن ، سینئر نائب صدر یوکے پی بی سی سید نصیر احمد ، انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر راشد اسلم ، سیکرٹری جنرل اے حق کے علاوہ دیگر نے شرکت کی اور پاکستان کو ریڈ لسٹ میں برقرار رکھنے کا تشویش کا اظہار کیا۔ 
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر صاحبزادہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کے کرونا سے بچاو کے حوالہ سے اقدامات قابل ستائش رہے جس کی تعریف پوری دنیا نے کی۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانوی حکونت کءطرف سے جانبدارانہ فیصلہ کیا گیا جس پر پوری پاکستانی کمیونٹءمیں تشویش پائی جاتی ہے پریس کانفرنس سے انٹرنیشنل لائرز ایسوی ایشن کے صدر بیرسٹر راشد اسلم ، بزنس کونسل کے وائس چیئرمین مظفر احمد اور جنرل سیکرٹری عطا الحق کا کہنا تھا کہ ان کی تنظیم کے وفد نے برطانوی وزیر اعظم کو ایک یادداشت پیش کی ہے جس میں پاکستانی بزنس کمیونٹی کے تخفظات سے آگاہ کیا گیا ہے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون وزیر اعظم صاحبزادہ جہانگیر ، مخدوم طارق محمود الحسن ، مظفر احمد ، بیرسٹر راشد اسلم اور دیگر نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالے تاکہ دنوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط بحال ہوسکیں ۔قبل ازیں یوکے پاکستان انٹرنیشنل بزنس کونسل کے وفد نے وزیر اعظم کی رہائش گاہ ٹن ڈوننگ سڑیٹ میں وزیر اعظم کے عملے کو ایک پٹیشن بھی پیش کی جس میں پاکستان کو جلد از جلد ریڈ لسٹ سے نکالنے کا مطالبہ کیا۔ آخر میں یوکے پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے بتایا گیا کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ انشاللہ پاکستان کو اگست کے آخر میں ریڈ لسٹ سے ہٹا دیا جائے گا۔