ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آج جھگڑے سے ہر صورت دور رہنے کی کوشش کرنی ہے اور جس بھی قسم کی بات آپ کے کان میں آئے اس پر فوری یقین نہیں کرنا، تحقیق بے حد ضروری ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ کو جو پریشانی لاحق ہے۔ وہ ان شاءاللہ عارضی ثابت ہوگی اور آپ جس بھی مشکلات کا شکار ہیں اس سے نکل جانے میں بھی جلد کامیاب ہوں گے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

اپنی تمام تر توجہ ان معاملات میں دیں، جن کو آپ ماضی میں نظر انداز کر چکے ہیں۔ اس وقت کچھ پرانے معاملات آپ کا پیچھا کر رہے ہیں۔ ان کو دیکھیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جو لوگ آپ کو ماضی میں دھوکا دے چکے ہیں۔ اب پھر قریب ہونے کی کوشش میں ہے اور یاد رکھیں کہ مومن ایک سوراخ سے دوبار نہیں ڈسا جاتا، خیال کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جب سارے معاملات اللہ کے سپرد کر دیئے ہیں تو پھر پریشانی کیسی۔ وہ آپ کو اس میں سے ضرور نکالے گا اور ان شاءاللہ آج کا دن بڑا ہی اہم ثابت ہوگا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

خانگی امور میں کشیدگی ہو سکتا ہے بڑھے۔ آپ نے حکمت عملی سے کام لینا ہے اور کسی بھی معاملے سے دور رہنا ہے۔ اگر ایسا نہ ہو تو کچھ دنوں کے لئے منظر عام سے غائب رہیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

حالات تیزی سے بدلنا شروع ہو گئے ہیں۔ آپ ان میں خود کو واضح طور پر اکیلا محسوس کریں گے اور جن لوگوں نے وعدے کئے تھے۔ اب وہ بالکل بھاگ گئے ہیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جن افراد کا روزگار بندش وغیرہ کا شکار تھا۔ وہ ان شاءاللہ اب کھلنا شروع ہو جائے گا اور آپ کو اس کا اندازہ آج ملنے والے فائدے سے ہو جائے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

جن افراد نے مالی مشکلات کے دن گزارے ہیں۔ وہ اب مزے لینے کی پوزیشن میں ہیں۔ اس لئے خود کو تیار رکھیں۔ اچھے دن نہیں رہے تو یہ بُرے دن بھی نہیں رہیں گے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ اب مشکلات سے نکلتے جا رہے ہیں، مگر اس کے لئے اب کوئی سخت فیصلے بھی ضروری ہیں۔ جن افراد نے ایسا کر لیا تو وہ آنے والے دنوں میں بڑی ترقی کریں گے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ جس بھی پوزیشن میں ہیں فوری طور پر تبدیل نہ کریں۔ ایسا کرنا مشکل میں ڈال دے گا۔ میرے خیال سے اب استخارے کی مدد لیں۔ پھر کوئی قدم اٹھائیں تو بہتر ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

بُرا وقت گزر چکا ہے۔ آپ نے بلاوجہ اپنے سر ٹینشن سوار کی ہوئی ہے۔ اللہ سے بڑی امید ہے کہ آگے چل کر جو ہوگا وہ اچھا ہی ہوگا، گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ 

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -