پاکستان پیپلزپارٹی کی ٹرینڈ لسٹ کے اجراء کی شدید مذمت 

پاکستان پیپلزپارٹی کی ٹرینڈ لسٹ کے اجراء کی شدید مذمت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی نے ٹرینڈ لسٹ کے اجراء کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کی گئی فہرست لوگوں کے بنیادی حقوق پر برائے راست حملہ ہے۔ اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ اینٹی اسٹیٹ ٹرینڈ لسٹ ایک من گھڑت اور قابل مذمت ہے، حکومت کی جانب سے جاری کی گئی فہرست لوگوں کے بنیادی حقوق پر برائے راست حملہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت صحافیوں پر پیکا قانون کے تحت کارروایوں کے بعد اب عام لوگوں کی رائے بھی سلب کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کیا وفاقی حکومت کے فیصلوں سے صرف اختلاف رکھنا بھی غداری کے ذمرے میں آتا ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اس طرح کا فیصلوں سے خوف و ہراس کا ماحول پیدا کر رہی ہے،وفاقی حکومت اس طرح بوکھلاہٹ میں غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنے سے گریز کرے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت جاری کی گئی فہرست فوری طور پر واپس لے۔ادھر نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے اینٹی پاکستان ٹرینڈ لسٹ کی بنیاد پر شہریوں کے خلاف کاروائی کے اعلان پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان مخالف ٹرینڈ لسٹ کی بنیاد پر شہریوں کے خلاف کارروائی تشویشناک ہوگی، جمہوریت میں تنقید کرنا یا سوال کرنا غداری نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر دنیا پھر میں حکومتوں پر تنقید ہوتی ہے، آئین کا آرٹیکل 19 پاکستان کے شہریوں کے اظہار کی آزادی دیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پر تنقید کرنا ریاست پاکستان پر تنقید نہیں، تحریک انصاف کی حکومت خود کو ریاست سمجھنا بند کرے۔ انہوں نے کہاکہ جاری کردہ فہرست عالمی دنیا میں ایک مذاق بن جائے گی، خود حکومتوں اور افراد کے خلاف سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلانے والی تحریک انصاف اب تنقید برداشت نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہاکہ 3 سال سے آزادی اظہار اور میڈیا پر قدغنیں لگ رہی ہیں، ریاست مخالف ٹرینڈ کے نام پر لوگوں کے خلاف کاروائی کرنا قابل مذمت ہے، حکومت اپنے فیصلوں اور پالیسیوں پر نظرثانی کرے۔
پی پی