پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے امریکا سرگرم
واشنگٹن (این این آئی)امریکا نے اوپیک ممالک سے کہا ہے کہ وہ تیل کی پیدوار میں اضافہ کریں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سالیوان نے اوپیک تنظیم نے کہا کہ وہ تیل کی پیدوار اور ترسیل کو عالمی وبا سے قبل کی سطح پر لائے۔ جوبائیڈن نے بھی گزشتہ روز کہا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے لیے عالمی وبا کے دنوں میں کی گئی پیدواری کٹوتی کو اب ختم کرنا چاہیے۔ یہ بات اہم ہے کہ عالمی وبا کے دنوں میں تیل کی طلب اور کھپت میں کمی کی وجہ سے تیل کی پیدوار کو کم تر کر دیا گیا تھا اور ابھی تک تیل پیدا کرنے والے ممالک وبائی صورت حال سے بحالی کی جانب گام زن ہیں۔
امریکہ سرگرم