کمسن بچے کے اغواکا ڈراپ سین ہو گیا ،سگی پھوپھی نے ہی قتل کر کے لاش گھر کے صحن میں دفنا دی

پاکپتن(ڈیلی پاکستان آن لائن )عارف والہ میں پھوپھی نے ساتھی سے مل کرسگے بھتیجے کا گلا دبا کر لاش صحن میں دفن کردی۔ عارف والہ کے نواحی گاوں میں لاپتہ ہونے والے محنت کش کے کمسن بچے کے معاملہ کا ڈراپ سین ہوگیا۔ بچے کی سگی پھوپھی قاتل نکلی۔ ایس ایچ اوعارف والہ شاہد بھٹہ کے مطابق بچے کی لاش گھر کے صحن سے برآمد کرلی گئی ہے۔ ملزمہ نے گھریلو رنجش پر دو روز قبل اپنے سگے بھائی شفیق کے دو سالہ بیٹے احمد رضا اغوا کیا اور بچے کا گلا گھونٹ کر اسے مار ڈالا اورلاش گھر کے صحن میں دبا دی۔تفتیش کے بعد پولیس نے صحن میں دبائی گئی مقتول بچے کی لاش برآمد کر لی اور ملزمہ فرزانہ کوثر کو اسکے ساتھی وزیر علی سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔بچے کا والد محمد شفیق چوہنگ لاہور فیکٹری میں کام کرتا ہے، اسکے چار بچے ہیں۔